Wednesday , October 24 2018
ہوم > پاکستان > بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی پشاور میں رہائش پذیر کزن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی پشاور میں رہائش پذیر کزن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پشاور: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پشاور میں رہائش پذیر کزن نور جہاں نے عام انتخابات 2018 میں جنرل نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

نور جہاں سیاست میں کئی سالوں سے سرگرم ہیں، ان کا تعلق تو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے ہے، لیکن اس مرتبہ وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے، نور جہاں اس سے قبل کونسلر بھی رہ چکی ہیں۔

پشاور کے تاریخی محلہ شاہ ولی قتال کی رہائشی نور جہاں کی وجہ شہرت بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن ہونا ہے۔

شاہ رخ کی تصاویر اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات ان کی زندگی کا سرمایہ ہیں۔شاہ رخ خان کی چچازاد بہن نور جہاں نے بتایا کہ وہ پی کے 77 سے الیکشن لڑیں گی۔نور جہاں نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے کچھ ناراضگی کی وجہ سے انہوں نے ٹکٹ نہیں مانگا اور وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گی۔

ان کا کہنا تھا، ‘جس طرح لوگ شاہ رخ خان کے فین ہیں، تو توقع ہے کہ لوگ مجھے بھی سپورٹ کریں گے’۔

محلے والے بھی نور جہاں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔نور جہاں کے علاقے میں رہائش پزیر ایک شخص جاوید نے بتایا کہ ‘وہ ہر غمی خوشی میں ہمارے ساتھ ہوتی ہیں، ہمیں جو بھی کام ہو تو یہ اس کے لیے آگے آگے ہوتی ہیں، اس لیے ہم انہیں سپورٹ کریں گے’۔

خیبر پختونخوا میں بھی آنے والے انتخابات میں بڑی تعداد میں خواتین جنرل نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ایسے میں نور جہاں کہتی ہیں کہ اگر وہ انتخاب جیت گئیں تو روایت سے ہٹ کر خدمت کی سیاست کریں گی۔

یہ بھی دیکھیں

” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورت کو طلاق کا حق دینے سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *