Thursday , November 15 2018
ہوم > پاکستان > مشرف کو گارنٹی کیسے دی جا سکتی ہے؟ نواز شریف

مشرف کو گارنٹی کیسے دی جا سکتی ہے؟ نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی گزشتہ روز کی رولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کچھ قانون سے بالاتر ہو رہا ہے، مشرف جیسے شخص کو کیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے؟

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ ‘ہماری عقل و فراست میں یہ بات نہیں آ رہی،کدھر گیا آئین و قانون، آرٹیکل 6 اور کدھر گئے سارے مقدمے؟’

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ‘مشرف کے خلاف ایک طرف تو سنگین غداری کا مقدمہ چل رہا ہے اور دوسری طرف انہیں الیکشن لڑنےکی مشروط اجازت مل گئی جبکہ مجھے تاحیات نا اہل کر دیا گیا’۔

انہوں نے سوال کیا، ‘کس آئین اور قانون میں مشروط اجازت دینےکا لکھا ہے، ہمیں بھی دکھا دیں، سب لوگ حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں کہ چیف جسٹس ایسا حکم کیسے دے سکتے ہیں’۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ‘کوئی قتل کر دے،آئین توڑ دے، تباہی پھیر دے، لیکن چیف جسٹس چاہیں گے تو اسےکچھ نہیں کہا جائے گا’۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘اکبر بگٹی قتل کیس میں مشرف شامل ہے، ججوں کو نظر بند کرنے، 12 مئی کے واقعے اور 2 بار آئین توڑنے میں مشرف شامل ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ انہیں گرفتار نہ کیا جائے، یہ کون سا آئین ہے؟ اس آئین کی شق ہمیں بھی پڑھا دیں’۔

ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ ‘مجھے اپنی بیگم (کلثوم نواز) کی عیادت کے لیے 3 دن کا استثنیٰ بھی نہیں مل رہا’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو لاہور رجسٹری میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ ‘پرویز مشرف میرے سامنے پیش ہوجائیں، انہیں گرفتار نہیں کیا جائےگا’۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکم دے دیں گے، انہیں عدالت پہنچنے تک گرفتار نہ کیا جائے’۔

واضح رہےکہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس بھی زیرسماعت ہے جس میں خصوصی عدالت نے ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے۔
مزید خبریں :
ایون فیلڈ ریفرنس: نیب پراسیکیوٹر آج بھی دلائل جاری رکھیں گے
ایون فیلڈ ریفرنس: نیب پراسیکیوٹر آج بھی دلائل جاری رکھیں گے
48 منٹ پہلے
پاکستانی وفد کو بھارتی یونیورسٹی میں اکیڈمک کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ ملی
پاکستانی وفد کو بھارتی یونیورسٹی میں اکیڈمک کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ ملی
1 گھنٹے پہلے
پشاور: مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
پشاور: مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
2 گھنٹے پہلے
پشاور میں پی ٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ
پشاور میں پی ٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ
2 گھنٹے پہلے
تربیلا ڈیم ٹرانسفارمر اوورلوڈ، وارسک ڈیم سے پیداوار بند، کےپی میں بجلی فراہمی متاثر
تربیلا ڈیم ٹرانسفارمر اوورلوڈ، وارسک ڈیم سے پیداوار بند، کےپی میں بجلی فراہمی متاثر
2 گھنٹے پہلے
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج جمعۃ الوداع اور یوم القدس منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج جمعۃ الوداع اور یوم القدس منایا جا رہا ہے
3 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی
3 گھنٹے پہلے
نائب امریکی صدر کا نگران وزیراعظم ناصر الملک کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
نائب امریکی صدر کا نگران وزیراعظم ناصر الملک کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
12 گھنٹے پہلے
بل گیٹس کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، کامیاب انسداد پولیو مہم پر مبارکباد دی
بل گیٹس کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، کامیاب انسداد پولیو مہم پر مبارکباد دی
07 جون ، 2018
تازہ ترین
سب دیکھیں

پاکستان 24 منٹ پہلے
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی
پاکستان 42 منٹ پہلے
سب کچھ قانون سے بالاتر ہورہا ہے، مشرف کو گارنٹی کیسے دی جا سکتی ہے؟ نواز شریف
پاکستان 48 منٹ پہلے
ایون فیلڈ ریفرنس: نیب پراسیکیوٹر آج بھی دلائل جاری رکھیں گے
پاکستان 1 گھنٹے پہلے
پاکستانی وفد کو بھارتی یونیورسٹی میں اکیڈمک کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ ملی
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
پشاور: مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
پشاور میں پی ٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
تربیلا ڈیم ٹرانسفارمر اوورلوڈ، وارسک ڈیم سے پیداوار بند، کےپی میں بجلی فراہمی متاثر
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج جمعۃ الوداع اور یوم القدس منایا جا رہا ہے

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *