Sunday , October 21 2018
ہوم > پاکستان > جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین الیکشن سے دستبردار

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین الیکشن سے دستبردار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

علی ترین نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

انہوں نے لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 161 سے کاغذات نامزدگی وصول کیے تھے۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ اس امیدوار کو ملنا چاہیے جو بہترین امیدوار ہے اور بہترین امیدوار وہ ہے جو صبح دوپہر شام رات اپنی پارٹی کے لیے محنت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو امیدوار ووٹرز کے پاس جاتا ہے اور انہیں متحرک کرتا ہے۔

علی ترین نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں ہم نے مل کر محنت کی تھی، الیکشن تو ہم نہیں جیت پائے لیکن حکومت کے خلاف 90 ہزار ووٹ حاصل کیے جو بہت بڑی جیت تھیجہانگیر ترین کے بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کر رہے ہیں جو ستمبر میں مکمل ہونا ہے اور الیکشن جولائی میں آ رہے ہیں یعنی جون اور جولائی انتخابی مہم کے مہینے ہیں اس لیے میری مجبوری ہے کہ میں اس مہم میں وقت نہیں دے سکتا۔

علی ترین کا کہنا تھا میں اپنا 100 فیصد وقت انتخابی مہم میں نہیں دے سکتا اس لیے سمجھتا ہوں کہ میں پارٹی ٹکٹ کا حقدار نہیں ہوں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پی ٹی آئی جس امیدوار کو بھی منتخب کرے آپ اس کی حمایت کریں اور اسے جتوائیںخیال رہے کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد فروری میں این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں علی ترین کو مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

کرپشن کیخلاف مہم جاری لیکن بیرون ملک زیرسماعت ایک ایسے مقدمے میں کرپشن کا انکشاف ہرپاکستانی خون کے آنسو روئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *