Wednesday , October 24 2018
ہوم > انٹرنیشنل > افغان صوبے قندوز میں طالبان کا پولیس بیس پر حملہ، 19 اہلکار ہلاک

افغان صوبے قندوز میں طالبان کا پولیس بیس پر حملہ، 19 اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان نے پولیس بیس پر حملہ کر کے 19 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

طالبان کے ہفتے کے روز علی الصبح قندوز کے ضلع قلعہ زل پولیس بیس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

قندوز کے گورنر کے ترجمان نعمت اللہ تیموری کا کہنا ہے کہ حملے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

گزشتہ روز بھی طالبان نے افغان صوبے ہیرات میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 17 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

افغان حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں 2001 سے جاری جنگ میں پہلی بار حکومت کی جانب سے فائر بندی کی پیش کش قبول کر لی ہے۔

طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کے تین روز غیر ملکی فورسز کے علاوہ ہر قسم کے آپریشنز بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل افغان آرمی چیف نے طالبان کے ساتھ ایک ہفتے کی فائر بندی کا اعلان کیا تھا جب کہ افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ طالبان کے پاس فائر بندی ایک بہترین آپشن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کے یرغمال بنائے گئے خفیہ ایجنٹوں کی تصاویر جاری، یہ کس نے پکڑ ے ہیں؟ پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

تہران(ویب ڈیسک) پاک ایران سرحد سے ایران کی خفیہ ایجنسی کے چار اہلکاروں سمیت16اہلکار لاپتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *