Thursday , February 21 2019
ہوم > کاروبار > رواں مالی سال برآمدات سے 3 ارب ڈالر زائد زرمبادلہ ملے گا: سیکریٹری تجارت

رواں مالی سال برآمدات سے 3 ارب ڈالر زائد زرمبادلہ ملے گا: سیکریٹری تجارت

کراچی: سیکریٹری تجارت یونس ڈاگھا کا کہنا ہےکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلےمیں 11 ماہ کی برآمدات ایک ارب ڈالرز زائد ہیں اور رواں مالی سال برآمدات سے 3 ارب ڈالر زائد زرمبادلہ ملے گا۔

سیکریٹری تجارت یونس ڈاگھا نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2018 میں برآمدات 32 فیصد اضافے سے 2 ارب 14 کروڑ ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے اختتام پر برآمدات کا حجم 23 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگا۔

سیکریٹری تجارت نےبتایا کہ مالی سال کے 11 مہینوں میں 21 ارب 32 کروڑ کی برآمدات کرچکے، گزشتہ مالی سال کے مقابلےمیں 11 ماہ کی برآمدات ایک ارب ڈالرز زائد ہیں اور رواں مالی سال برآمدات سے 3 ارب ڈالر زائد زرمبادلہ ملے گا۔

یونس ڈھاگا کا کہنا تھاکہ سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا، تین مہینوں سے مسلسل 2 ارب ڈالر سے زائد برآمدات کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

2 شہزادوں نے مل کر ڈالر کا بھٹہ بِٹھا دیا۔۔۔۔۔ سعودی ولی عہد کے پاکستان سے روانہ ہوتے ہی امریکی ڈالر کے پرخچے اُڑ گئے، نئی قیمت نے پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد ڈالر کی قدر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *