Wednesday , October 24 2018
ہوم > پاکستان > مجھے ٹکٹ نہ دینےکے لیے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں، چوہدری نثار

مجھے ٹکٹ نہ دینےکے لیے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینےکے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ ان کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور نہ ہی اس کا محتاج۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ علالت سے صحت یابی کے بعد تمام امور پر کھل کر اظہار خیال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاتی امراء والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق اڑوائیں نہ میری تضحیک کریں۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کیا کبھی ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان بورڈ کے سامنے ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیں؟چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے الیکشن کے لیے چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا جبکہ ان کے بھائی شہباز شریف انہیں ٹکٹ دینے پر اصرار کررہے ہیں۔

چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر دونوں بھائیوں کا آپس میں اختلاف سامنے آگیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار درخواست کریں گے تو ہی ٹکٹ ملے گا جبکہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں کریں گے۔

خوشامد نہ کرنےکا اعلان کرنے والے چوہدری نثار پارٹی قیادت سے ٹکٹ کی درخواست کرنے یا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے دوراہے پر آ پہنچے ہیں۔

چوہدری نثار واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ نہ انہوں نے ماضی میں کبھی ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی نہ آئندہ دیں گے، اور یہی نکتہ شریف برادران کے درمیان بھی وجہ اختلاف بنا ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورت کو طلاق کا حق دینے سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *