ہوم > پاکستان > عائشہ گلالئی اسلام آباد اور سعد رفیق لاہور میں عمران خان کا مقابلہ کریں گے

عائشہ گلالئی اسلام آباد اور سعد رفیق لاہور میں عمران خان کا مقابلہ کریں گے

عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل اور جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاری کے بعد لاڑکانہ میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے این اے 132 اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے این اے 125 لاہور سے کاغذات جمع کرائے گئے۔

ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق این اے 131 لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مدمقابل آئیں گے۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور میانوالی میں بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے چترال اور کراچی کے ساتھ لیہ سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے ہیں۔عام انتخابات 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا، ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر میں گہما گہمی رہی۔

شہبازشریف این اے 132 لاہورسے امیدوار ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ، لیاری اور مالاکنڈ سے بھی انتخاب لڑیں گے۔

عمران خان کے لاہور سمیت ملک کے پانچ حلقوں سے کاغذات جمع کرائے گئے، حمزہ شہباز نے پی پی 64 اور شہلا رضا نے این اے 243 سے کاغذات جمع کرادیے۔

الیکشن شيڈول کے دوسرے مرحلے میں 19 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

دوسری جانب عمران خان سے مقابلے کیلئے پارٹی سے منحرف ہونے والی عائشہ گلالئی بھی انتخابی میدان میں آگئیں۔

عائشہ گلالئی نے این اے 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے اور کہا کہ تحریک انصاف نے اپنا نظریاتی مؤقف بدل لیا ہے، عمران خان کی حکومت نہیں آرہی، کارکنوں کے بجائے مجرموں کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان این اے 243 کراچی، این اے 65 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 95 میانوالی اور این اے 131 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

این اے 243 میں عمران خان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کی شہلا رضا، این اے 131 لاہور میں سعد رفیق اور این اے 53 اسلام آباد میں عائشہ گلالئی ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

مولانا فضل الرحمان اور پرویز خٹک کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *