Friday , October 19 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > نوجوان ڈیزائنرز فادی اینڈ ایمان کے فیشن سٹورکی گرینڈلانچنگ

نوجوان ڈیزائنرز فادی اینڈ ایمان کے فیشن سٹورکی گرینڈلانچنگ

لاہور(فاطمہ فیاض)نوجوان ڈیزائنرز فادی اینڈ ایمان نے لاہورمیں اپنا پہلا فیشن سٹور متعارف کروادیا۔ایم ایم عالم روڈ پر آوٹ لیٹ کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹی وی شوبزاورصحافت سے وابسطہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی معروف گلوگار علی عباس نے لانچنگ کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر،ایمپرا کے رہنما قیصر شریف ، اینکرپرسن فہد شہباز اور ندیم چوہدری سمیت شوبزاور سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مہمانوں نے فادی اینڈ ایمان کے جدید ڈیزائنز اورکلیکشن کو خوب سراہا اورانہیں مبارکباد پیش کی۔ڈیزائنرزفادی اینڈ ایمان نے کہاکہ وہ اپنے کام اورفن سے فیشن کی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

’دادی نے میری دلہن بنانے کیلئے یہ اداکارہ پسند کرلی‘ارجن کپور نے اعلان کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ایکٹر ارجن کپور نے انکشاف کیاکہ ان کی دادی اماں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *