Monday , December 17 2018
ہوم > پاکستان > سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس دوبارہ زیر حراست

سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس دوبارہ زیر حراست

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب نے کلفٹن میں واقع گھر پر چھاپہ مارکر ناصر عباس کو حراست میں لیا۔

ناصر عباس دو روز قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے، انہیں اس مرتبہ نئے ریفرنس میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناصر عباس کو کے ڈی اے میں جعلی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں حراست میں لیاگیا، ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شب 9 بجے کی گئی۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ ناصر عباس پر گلشن اور کورنگی میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

ناصر عباس کے رشتہ دار رضا عباس کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں اگر ۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج یہ وارننگ کسے جاری کر دی ؟ تازہ ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *