Friday , October 19 2018
ہوم > صحت > فیصل آباد:نجی اسپتال پرچھاپہ،گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں مصروف ڈاکٹرز گرفتار

فیصل آباد:نجی اسپتال پرچھاپہ،گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں مصروف ڈاکٹرز گرفتار

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف ائی اے) نے گردوں کی غیر قانونی خریدو فروخت کی اطلاعات پر ایک نجی اسپتال پر چھاپہ مار کر غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف ڈاکٹروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے ساجد اکرام کے مطابق گزشتہ رات ستیانہ روڑ پر واقع ایک نجی اسپتال پر چھاپا مارا گیا۔ساجد اکرام کے مطابق اسپتال میں لاہور کی ایک 35 سالہ خاتون کو 19 سالہ نوجوان ابرار کا گردہ لگانے کے لیے آپریشن جاری تھا، جس کے لیے ڈونر ابرار کو پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔

چھاپے کے دوران آپریشن میں مصروف 2 ڈاکٹروں اور طبی عملے سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مریضہ اور ڈونر کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تاہم نجی اسپتال کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی ٹیم نے اسپتال کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں پولیو کب تک ختم ہوجائے گا؟ حکومت نے ایسا دعویٰ کردیا کہ یقین کرنا مشکل ہوجائے، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے بھی انگلیاں دانتوں میں دبا لیں۔

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *