ہوم > کھیل > فٹبال ورلڈکپ2026 کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو مل گئی

فٹبال ورلڈکپ2026 کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو مل گئی

تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ورلڈکپ 2026 کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔

روس میں فیفا ورلڈکپ 2018 کا آغاز کل سے ہو گا لیکن اس سے قبل آج وہیں 2026 ورلڈ کپ فٹبال کے میزبان کا بھی فیصلہ ہو گیا۔

ماسکو میں ہونے والے فیفا کانگریس میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو 134 ووٹ ملے جب کہ مراکش کے حصے میں 65 ووٹ آئے۔

2026 کا ایونٹ فیفا کی تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈکپ ہوگا جس میں 48 ٹیمیں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے میدانوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

2026 کا ورلڈ کپ 34 دنوں تک جاری رہےگا اور اس میں 80 میچز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ میکسیکو اس سے قبل 1970 اور 1986 اور امریکا 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکا ہے جب کہ کینیڈا کو پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی مسلسل دوسری فتح، جنوبی کوریا کو شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *