ہوم > پاکستان > بری خبر،،کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، مصنوعی تنفس پر منتقل

بری خبر،،کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، مصنوعی تنفس پر منتقل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کرنے کے بعد کمزوری کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد سابق خاتون اول کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے پھر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں، جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا۔

کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کو اُس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ اب آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔واضح رہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ گزشتہ روز لندن پہنچے تھے۔

نواز شریف کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر بیگم کلثوم کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

لندن میں لینڈ کرتے ہی نواز شریف اور مریم نواز سیدھے اسپتال گئے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق بریفنگ دی، جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز اسپتال سے روانہ ہوگئے۔ روانگی کے وقت مریم نواز آبدیدہ تھیں۔قوم سے دعاؤں کی اپیل

شریف خاندان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے۔

نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز کو نازک حالت کے باعث آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور پورا خاندان کلثوم نواز کے لیے دعائیں کررہا ہے۔

انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ ان بابرکت دنوں میں کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کریں۔

خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سانگھڑ اور سیہون میں اے آر اوز کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش، 6 افسران گرفتار

سانگھڑ اور سیہون میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز (اے آر اوز) نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *