Sunday , February 17 2019
ہوم > انٹرنیشنل > افغانستان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات

افغانستان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات

کابل: افغانستان کے علاقے کنڑ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان رہنما ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور مقامی حکام اس خبر کی تصدیق کررہے ہیں۔

ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 13 جون کو ہونے والے ڈرون حملہ کا ہدف ملا فضلہ اللہ تھے۔افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان لیفٹینینٹ کرنل مارٹن او ڈونل کے وائس آف امریکا کو بتایا کہ 13 جون کو امریکی فورسز نے صوبہ کنٹر میں ایک حملہ کیا گیا جس میں ایک دہشت گرد تنظیم کے سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس حملے کا ہدف ملا فضل اللہ ہی تھے۔

ماضی میں بھی ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث ہیں۔یہ خبر ایک ایسے وقت منظر عام پر آئی ہے جب عید الفطر کے موقع پر افغان حکومت اور طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان نے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت سے افسوسنا ک خبر: پلوامہ حملے کے بعد ہندو انتہاء پسندوں نے ظالمانہ وار کر دیا ، نوجوت سنگھ سدھو کے حوالے سے آنے والی خبر نے پوری سکھ برادری کو غم میں مبتلا کر دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *