Friday , September 21 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > شاہ رخ خان نے ‘زیرو’ کا ٹیزر جاری کردیا، سلمان خان بھی فلم میں جلوہ گرہوں گے

شاہ رخ خان نے ‘زیرو’ کا ٹیزر جاری کردیا، سلمان خان بھی فلم میں جلوہ گرہوں گے

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ‘زیرو’ کا ٹیزر جاری کردیا اور اسے عید کا تحفہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے فلم ‘زیرو’ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عید کا میٹھا بہت تیز ہے، انہوں نے اپنی اور ‘زیرو’ کی ٹیم کی جانب سے مداحوں کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔

ٹیزر میں بالی وڈ دبنگ سلمان خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو شاہ رخ خان کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔
شاہ رخ خان کی جانب سے فلم زیرو کے ٹیزر کو جاری کرنے کے چند ہی گھنٹے میں لاکھوں افراد کی جانب سے نہ صرف اسے دیکھا گیا بلکہ اسے بے حد پسند بھی کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان فلم میں پست قامت شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

فلم رواں سال کرسمس سے قبل 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی دیکھیں

شوبز کی دنیا سے بڑی خبر: رواں برس ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم آسکر ایوارڈ کے منتخب ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک)فلمی دنیا کے سب سے متعبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *