Wednesday , October 24 2018
ہوم > پاکستان > عمران خان، بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعاگو

عمران خان، بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعاگو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا، ‘ہماری دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہی، اللہ انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے’۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔

گزشتہ رات کلثوم نواز کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے پھر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں، جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا۔
کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کو اُس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ اب آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

واضح رہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ گزشتہ روز لندن پہنچے تھے اور ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی دونوں سیدھے اسپتال گئے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

یہ بھی دیکھیں

” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورت کو طلاق کا حق دینے سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *