Thursday , November 15 2018
ہوم > پاکستان > افغان صدر کا آرمی چیف کو فون، ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاع دی

افغان صدر کا آرمی چیف کو فون، ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاع دی

افغان صدر اشرف غنی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاع دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کی گئی ریلیز کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کر کے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی اطلاع دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملا فضل اللہ 2009 سے افغان صوبے کنڑ میں پناہ لیے ہوئے تھا اور وہ پاکستان میں آرمی پبلک اسکول سمیت متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور رابطہ ہی دہشت گردی کے ناسور کے خلاف بہترین جواب ہے۔خیال رہے کہ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ 13 اور 14 جون کی درمیانی شب امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پشاور میٹروبس منصوبہ،کس حدتک کام مکمل ہوچکا ہے؟ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کیلئے یقین کرنا مشکل

پشاور(ویب ڈیسک) لاہور، راولپنڈی اور ملتان میٹروبس سروس منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ پشاور میٹروبس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *