Thursday , May 23 2019
ہوم > انٹرنیشنل > افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا

افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا

کابل: افغانستان میں جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا۔
افغان حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جب کہ طالبان کی جانب سے بھی جنگ بندی کا غیر مشروط اعلان کیا گیا تھا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے افغان صدر کی جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی پیش کش کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے مذاکرات میں معاونت، سہولت کاری اور شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوجی اور طالبان کی اکٹھے نماز عید کی تصاویر دیکھی ہیں، اکٹھے نماز پڑھ سکتے ہیں تو بات چیت کیوں نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

’’9 ووٹ تو میرے گھر میں تھے، مجھے 5 ووٹ کیسے ملے؟ ‘‘ بھارتی انتخابات میں صرف پانچ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار میڈیا کے سامنے رو پڑا، اس کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ہونے والےانتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *