Wednesday , October 24 2018
ہوم > کھیل > آئس لینڈ ارجنٹائن کے خلاف میچ 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب

آئس لینڈ ارجنٹائن کے خلاف میچ 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب

لائنل میسی کا جادو نہ چل سکا، میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز ماسکو میں ہونے والے میچ کا آغاز برق رفتاری سےہوا۔

19ویں منٹ میں سرگیواگیورو نے شاندار گول کرکے ارجنٹائن کو سبقت دلادی۔
ابھی ارجنٹائن کا جشن ختم بھی نہ ہوا تھا کہ چار منٹ بعد آئس لینڈ کے فن بوگاسن نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کو کامیابی کا سہنری موقع پنالٹی کک کی صورت میں ملا لیکن آئس لینڈ کے گول کیپر نے لائنل میسی کی پنالٹی روک کر ارجنٹائن کی کامیابی پر بریک لگادی۔
اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں آج کا آخری میچ ڈنمارک پروگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

دنیائے کرکٹ کے ریکارڈ ہولڈر باﺅلر رنگنا ہیرتھ نے کیریئرکا اہم ترین فیصلہ سنادیا

کولمبو(ویب ڈیسک) سری لنکن ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ریکارڈ ہولڈر باو لر رنگنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *