Thursday , April 25 2019
ہوم > کھیل > فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی مسلسل دوسری فتح، جنوبی کوریا کو شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی مسلسل دوسری فتح، جنوبی کوریا کو شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے پہلے ہاف میں پنالٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی اور پھر دوسرے ہاف میں جیویر ہرنینڈس نے وسطی امریکی ملک کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی میکسیکو کے فٹبال کے عالمی کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

میکسیکو نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اگر جرمنی کی ٹیم سویڈن کے ہاتھوں بھی ناکام ہو جاتی ہے تو میکسیکو اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا اور جنوبی کوریا کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

میری بیٹی سٹیج فور کینسر کے خلاف لڑرہی ہے، کرکٹر آصف علی نے بیٹی کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی

لاہور(آن لائن)پاکستانی کرکٹر آصف علی کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی بیٹی کو علاج کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *