ہوم > شوبز اور فیشن > چاہتی ہوں دنیا خوبصورتی کے بجائے مجھے میرے کام سے پہچانے، مومنہ مستحسن

چاہتی ہوں دنیا خوبصورتی کے بجائے مجھے میرے کام سے پہچانے، مومنہ مستحسن

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن چاہتی ہیں کہ دنیا انہیں خوبصورتی کے بجائے ان کے کام سے پہچانے۔

گلوکارہ نے بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا، ’مجھےمحسوس ہوتا ہے کہ ہر کوئی مجھے میری آواز کے بجائے میری خوبصورتی کی وجہ سے پسند کر رہا ہے، میں جہاں بھی جاؤں مجھے یہی سننے کو ملتا کہ ’ارے دیکھو کتنی ان کا کہنا تھا، ‘میں چاہتی تھی کہ خوبصورت چہرے کے علاوہ بھی میری پہچان ہو جس کے لیے میں نے فیصلہ کیا کہ جب تک میں اپنے آپ کو ثابت نہیں کرلوں گی تب تک کوئی گانا ریکارڈ نہیں کروں گی’۔

گلوکارہ نے بتایا، ‘میں نے تعلیم، صحت اور خاص طور پر پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنا شروع کیا، جس کے بعد مجھے امریکی جریدے فوربز نے 30 انڈر 30 کی فہرست میں شامل کیا جس نے مجھے دوبارہ میوزک کی طرف لوٹنے کی راہ دکھائی’۔

انہوں نے بتایا کہ جس دن انہیں فوربز کی جانب سے کال موصول ہوئی، اُسی دن انہیں ’آیا نہ تو‘ گانے کے لیے بھی کال آئی، جس پر انہیں احساس ہوا کہ اب وہ اپنی ایک پہچان بنا چکی ہیں۔پیاری لڑکی ہے‘ لیکن میں یہ نہیں چاہتی’۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کُننگو کے ساتھ مومنہ کا گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کیا گیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

مومنہ مستحسن نے مزید بتایا کہ وہ رواں برس اپنے مزید گانے ریلیز کریں گی اور انہیں لگتا ہے کہ بطور گلوکار ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سماجی مسائل پر بات کریں اور اس کا عکس ان کے میوزک میں بھی دکھائی دے۔

یہ بھی دیکھیں

انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

فلم بینوں کا انتظار اب ختم ہوا کیوں کہ ایکشن، کامیڈی، رومانس اور تھرل سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *