ہوم > انٹرنیشنل > بھارت میں 5 مسلمانوں کو گاؤ رکھشا کے نام پر قتل کردیا گیا

بھارت میں 5 مسلمانوں کو گاؤ رکھشا کے نام پر قتل کردیا گیا

بھارت میں گاؤ رکھشا کے نام پر انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہوگئے، بارہ روز کے دوران 5 مسلمان گاؤ رکھشا کی بھینٹ چڑھ گئے۔

بھارت میں انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی حد سے بڑھ گئی، گاؤ رکھشا کے نام پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جانا روز کا معمول بن گیا ہے۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپڑ میں مسلمانوں پر تشدد کرنے کی ایک اور وڈیو سامنےآئی ہے جس میں انتہا پسندوں کو 65 سالہ شخص پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دو روز قبل ہاپڑ میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں قاسم نامی 45 سالہ شخص کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔

اترپردیش میں پولیس اہلکاروں کے سامنے مسلمانوں پر تشدد کیا گیا تھا جس پر یوپی پولیس نے معافی مانگی ہے۔

پولیس نےواقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

بھارت میں گزشتہ 12 روز میں 5 مسلمان گائے کے تحفظ کا بیڑہ اٹھانے والے انتہا پسند ہندوؤں کی بھینٹ چڑھائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں جنونی ہندوؤں نے گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر ایک مسلمان قتل کردیا

نئی دہلی: بھارت میں جنونی ہندوؤں کے ہجوم نے دو مسلمان نوجوانوں کو گائے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *