Thursday , November 15 2018
ہوم > پاکستان > عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

اسلام آباد: سعودی حکومت نے عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودی عرب روانہ نہیں ہوسکیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 6 سال سے کم عمر بچے اور 80 سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں، عازمینِ حج کی بائیو میٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزد کمپنی ’اعتماد ‘ کرے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام عازمینِ حج کو فنگر پرنٹس، بائیو میٹرک سہولت مفت فراہم کی جائے گی اور وزارتِ مذہبی امورنے عازمینِ حج کی مرحلہ وار بائیو میٹرک تصدیق کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کو اپنے شیڈول کے مطابق فنگرپرنٹس، بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں، عازمین کو شیڈول کی معلومات موبائل میسیج، ویب سائٹ اور حج ہیلپ لائن کے ذریعے مل سکے گی۔ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو موبائل میسیج بھیجے جا رہے ہیں،عازمینِ حج اپنے اصل شناختی کارڈ، بینک رسید اور پاسپورٹ فوٹو کاپی اپنے ہمراہ ضرور لائیں اور عازمینِ حج صرف اور صرف اپنے شیڈول کے مطابق ہی ’اعتماد‘ کے دفتر پہنچیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *