Friday , September 21 2018
ہوم > پاکستان > شیخ رشید موٹرسائیکل پر نکل پڑے

شیخ رشید موٹرسائیکل پر نکل پڑے

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے لیے نکل پڑے۔

شیخ رشید اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں نکلے اور ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ایکپسریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوؤں کی لوٹی دولت واپس لاؤں گا۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات میں راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے اور قلم دوات اور بلا راولپنڈی سے تمام سیٹیں جیتے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 62 راولپنڈی سے انتخاب لڑیں گے جنہیں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت حاصل ہے ان دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

این اے 62 میں شیخ رشید کا مقابلہ (ن) لیگی امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری سے ہوگا جو سینیٹر تنویر چوہدری کے صاحبزادے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی حکومت شدت پسندی کے زیر اثر ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں شدت پسند گروہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *