Friday , September 21 2018
ہوم > پاکستان > مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز کو پہلے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی گئی امیدواروں کی انتخابی فہرست کے مطابق مریم نواز کو این اے 125 لاہور سے ٹکٹ جاری کیا گیا
اب ایک بار پھر مریم نواز کا حلقہ تبدیل کر کے انہیں این اے 127 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ این اے 125 سے پرویز ملک کو ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔
مریم نواز کی وضاحت

حلقے کی تبدیلی کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرا حلقہ تبدیل نہیں ہوا بلکہ میرے حلقے کا اعلان ہی آج ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ این اے 125 کے لیے درخواست دی تھی لیکن پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے 127 سے الیکشن لڑوں۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی پاکستان واپس جائیں گے اور پارٹی قیادت جہاں کہے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو شیر کے نشان سے محروم کیا گیا لیکن یہ 2018 ہے اور قوم جاگ رہی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کا کہنا ہے کہ این اے 127 پر مریم نواز ہیں جب کہ این اے 125 سے انتخاب لڑنے کا میرا حق بنتا ہے۔

شہباز شریف کا بیانیہ بھی ووٹ کو عزت دو ہی ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ صرف نواز شریف کا نہیں بلکہ شہباز شریف کا بھی ہے، شہباز شریف پارٹی کے صدر اور نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فیصلہ اہم نہیں کیونکہ سزا تو پہلے ہی دی جا چکی ہے، میاں صاحب کو پہلے وزارت عظمیٰ اور پھر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب جھکتے نہیں بلکہ سویلین بالا دستی کی بات کرتے ہیں، آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی لیکن پھر بھی وہ ڈر کر بھاگے نہیں اور اپنے موقف پر ڈٹے رہے، جو فیصلہ آئے گا اس کاسامنا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کی وجہ شہرت کرپشن ہے لیکن اُن سے کوئی نہیں پوچھتا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی حکومت شدت پسندی کے زیر اثر ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں شدت پسند گروہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *