Sunday , November 18 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > مہوش حیات اور فہد مصطفی کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ٹیزر جاری

مہوش حیات اور فہد مصطفی کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ٹیزر جاری

اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے ٹیزر نے جاری ہوتے ہی دھوم مچا دی۔

فہد مصطفی اور مہوش حیات کی رومانس کامیڈی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے ٹیزر نے پہلی جھلک میں سب کو دیوانہ بنا لیا۔ فلم کا ٹیزر ایک منٹ 5 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں فہد مصطفی کا بھولا پن مداحوں کو خوب بھا رہا ہے۔

یہ ہدایت کار نبیل قیریشی، مہوش حیات اور فہد مصطفی کے ٹرائیکا کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل فلم ’ نامعلوم افراد‘ میں مہوش حیات نے مختصر کردار کیا تھا جب کہ 2016 کی فلم ’ ایکٹر ان لاء‘ میں انہیں فہد مصطفی کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا اور یہ دونوں فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔فلم کے ٹیزر نے ٹریلر اور گیتوں کے لیے مداحوں کے انتظار میں شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ رواں سال عید الاضحی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے جو ’فلم والا‘ اور ’جیو فلمز‘ کی پیشکش ہے۔

یاد رہے کہ فلم کے ہدایت کار نبیل اور پروڈیوسر فضہ کی جوڑی نے 2014 میں پہلی فلم ’نامعلوم افراد‘ بنائی تھی جس کے بعد 2016 میں ’فلم ایکٹر ان لاء‘ اور رواں سال تیسری فلم ’نامعلوم افراد 2‘ بنائی اور یہ تینوں فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فضہ اور نبیل نے اب تک جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں ان میں ہیرو کا کردار فہد مصطفٰی نے ہی نبھایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز: خوبصورت ترین اور مشہور پاکستانی اداکارہ اپنے دوست کے ہاتھوں قتل

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) تعلق توڑنے کی سزا ، نوجوان نے اپنی محبوبہ اور پشاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *