Monday , October 22 2018
ہوم > پاکستان > سپریم کورٹ: پی آئی اے کے گزشتہ 10 سال کا اسپیشل آڈٹ کا حکم

سپریم کورٹ: پی آئی اے کے گزشتہ 10 سال کا اسپیشل آڈٹ کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے گزشتہ 10 سال کے اسپیشل آڈٹ کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پی آئی اے کے طیاروں پر پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ مارخور کی تصویر لگانے کی بجائے باتھ رومز کو بہتر کریں، اس کیس میں مداخلت کا مقصد پی آئی اے کے خسارے کی وجوہات جاننا ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ پسند ناپسند کے باعث ادارے کو نقصان پہنچا، جو لوگ ذمہ دار ہیں انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور فارم ہاؤس بنارکھے ہیں، پی آئی اے کی انتظامیہ مضبوط ہاتھوں میں ہونی چاہیئے۔

شجاعت عظیم اور سابق ایم ڈی اسلم آغا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران شجاعت عظیم اور سابق ایم ڈی اسلم آغا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو عارضی طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

جب کہ عدالت نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو قومی ائیرلائن کے گزشتہ 10 سال کے اسپیشل آڈٹ کا بھی حکم دیا اور فیصلہ ہونے تک کنٹریکٹ پائلٹس کےعلاوہ پی آئی اے میں بھرتیوں اور برخاستگی پر پابندی برقرار رکھی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ہفتے تک ملتوی کردی۔

یہ بھی دیکھیں

ہم آپ کو 10 کروڑ ڈالر دینے کیلئے تیار ہیں ، ایسے ملک نے پاکستان کی مدد کا اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، چین یا ترکی نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آذربائیجان نے پاکستان کو تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *