Tuesday , November 13 2018
ہوم > دلچسپ و عجیب > انسانی کھوپڑیاں،ایک خوفناک راز

انسانی کھوپڑیاں،ایک خوفناک راز

قاہرہ: مصر میں ماہرین دوران کھدائی ملنے والے سیاہ پتھر کے 27 ٹن وزنی تابوت کو کھولنے میں کامیاب ہوگئے جس میں سے تین انسانی ڈھانچے نکلے ہیں، تابوت کھلنے پر اس میں سے آفت نکلنے کی افواہ مصر بھر میں پھیل گئی جس پر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں چند روز قبل ماہرین آثار قدیمہ کو کھدائی کے دوران 2 ہزار سالہ قدیم سیاہ تابوت ملا جسے کھولنے کے لیے محکمہ آثار قدیمہ نے ماہرین کی کمیٹی مقرر کی تھی۔ تابوت سے کسی آفت کی برآمدگی کی افواہ پھیلنے پر کمیٹی نے تابوت کشائی سے قبل لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیا تھا۔

ماہرین نے ابھی تابوت کا ڈھکن دو انچ بھی نہیں ہٹایا تھا کہ تیز اور غلیظ بدبو کے ناقابل برداشت بھپکے آنے لگے جس پر ماہرین کو کام ادھورا چھوڑنا پڑا بعد ازاں فوج کے انجینئرنگ دستے کو طلب کیا گیا جس نے تابوت کے وزنی ڈھکن کو ہٹانے کا کام مکمل کیا۔

تابوت سے فرعون کے زمانے کے تین انسانوں کی ہڈیاں ملی ہیں جو بہت بری حالت میں ہیں۔ کچھ ماہرین کا خیال ہےکہ یہ فرعون کے دور کے سپاہیوں کی ممیاں ہیں۔

محکمۂ آثارِ قدیمہ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے میڈیا کو بتایا کہ تابوت کے اندر سے تین انسانی ڈھانچوں کی باقیات ملی ہیں جو بظاہر ایک ہی خاندان کے افراد کی مشترکہ تدفن ہے، تینوں لاشوں کو محفوظ بنانے کے لیے روایتی محکمۂ آثارِ قدیمہ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے میڈیا کو بتایا کہ تابوت کے اندر سے تین انسانی ڈھانچوں کی باقیات ملی ہیں جو بظاہر ایک ہی خاندان کے افراد کی مشترکہ تدفن ہے، تینوں لاشوں کو محفوظ بنانے کے لیے روایتی اس ضمن میں محکمۂ آثارِ قدیمہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تابوت میں فرعون کے دور کی کوئی بلا یا آفت موجود نہیں اگر ہوتی تو میں اب تک درست حالت میں کھڑا نہیں ہوتا کیوں کہ سب سے پہلے تابوت میں میں ںے جھانکا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پیار کرنے والوں کے کام کی خبر : ایک اور تاج محل تعمیر کرانے کے ارادے رکھنے والا المناک حادثہ سے دوچار ہو گیا

لاہور( ویب ڈیسک) بیوی کی یاد میں چھوٹا تاج محل تعمیر کرنے کا خواہش مند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *