Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > کون کس کے اشاروں پرناچ رہاہے،شہبازکاالزام یاحقیقت؟

کون کس کے اشاروں پرناچ رہاہے،شہبازکاالزام یاحقیقت؟

پشاور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔ پشاور میں اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلور کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر لاہورمیں عوام کا سمندر امڈ آیا تھا جو اپنے قائد سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے. شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہزاروں کارکنان نواز شریف کےاستقبال کے لیے نکلے لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا، ٹرک کی لائٹ کو خراش تک نہیں آئی لیکن پھر بھی ہمارے سیکڑوں کارکنوں کوگرفتارکرلیا گیا، اور یہ سب پی ٹی آئی کی ایما پر ہوا کیوں کہ پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔ ’’ پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ‘‘ مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں ہی (ن) لیگ کے سیاسی حریف بنے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کے احکامات کو بجا لاتے ہوئے ہی نگران پنجاب حکومت نے ہمارے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کئے۔ ’’ الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ‘‘ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی ہے اورالیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، خط لکھنے پر کاغذائی کارروائی ہوتی ہے، دوسری جانب نیب صرف اور صرف (ن) لیگ کو دیوار سے لگانےکے لیے کارروائیاں کررہا ہے۔ ’’ مجھے میاں مٹھو بننے کی عادت نہیں ‘‘ صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم نے تمام تر ناانصافیوں کے باوجود انتخابی مہم چلانے کی کوشش کی ہے، مجھے میاں مٹھو بننے کی عادت نہیں لیکن اگر صاف اور شفاف الیکشن ہونے پر مسلم لیگ ن جیتے گی، اور ویسے بھی اقوام عالم میں پاکستان کا نام بنانے کے لئے صاف اور شفاف الیکشن بے حد ضروری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *