Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > این اے251:نتیجہ کیاآئے گا؟؟؟

این اے251:نتیجہ کیاآئے گا؟؟؟

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی شہ رگ کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 نشستوں میں سے ایک نشست این اے 251 بھی ہے۔این اے 251 کراچی کے ضلع غربی کی پانچ نشستوں میں سے ایک ہے جو کافی گنجان آباد علاقہ ہے۔قبل ازیں یہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 242 تھا تاہم نئی حلقہ بندیوں کے بعد یہ این اے 251 ہوگیا ہے۔ اس حلقے میں اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد کے بعض علاقے بھی شامل ہیں۔
اورنگی ٹاؤن کو ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی کہا جاتا رہا ہے تاہم اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو یہ درست نہیں۔ ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی بھارتی شہر ممبئی میں ’دھاراوی‘ ہے۔اورنگی ٹاؤن کے کچھ علاقوں کو کچی آبادی کہا جاسکتا ہے البتہ مجموعی طور پر یہ شہر کے دیگر متوسط علاقوں کی طرح ہی ہے۔اس حلقے میں رہنے والوں کی اکثریت بہاری کمیونٹی کی ہے جبکہ اردو اسپیکنگ، پختون، بلوچ اور بنگالی بھی مقیم ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق این اے 251 کی مجموعی آبادی 7 لاکھ 66 ہزار 724 نفوس پر مشتمل ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار 652 ہے۔ مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 849 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 803 ہے۔الیکشن 2018 میں روایتی سیاسی قوتیں کمزور نظر آرہی ہیں اور ان کی جگہ نئی جماعتیں لے رہی ہیں۔پنجاب میں اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہے۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں چھوٹی جماعتوں میں مقابلہ ہے، اندرون سندھ میں ہمیشہ کی طرح پیپلز پارٹی کا پلہ بھاری ہے البتہ ان انہیں ٹکر دینے کے لیے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سامنے آگیا ہے۔
ان انتخابات میں سب سے دلچسپ مقابلے کی توقع شہر قائد میں ہے جہاں پاکستان کی چاروں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہ میدان میں اترے ہیں۔
پاکستان مسلم ن کے صدر شہباز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اس بار کراچی سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں اور ایم کیو ایم کی قیادت تو ہمیشہ سے ہی کراچی سے انتخابی دنگل لڑتی رہی ہے۔چونکہ این اے 251 میں بسنے والے زیادہ تر لوگ 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد پاکستان ہجرت کرکے آئے ہیں لہٰذا ہمیشہ سے ہی یہ علاقہ مختلف مسائل کا شکار رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *