Monday , August 20 2018
ہوم > انٹرنیشنل > مسٹر بین کے انتقال کی خبر وائرس نکلی، کئی کمپيوٹر خراب

مسٹر بین کے انتقال کی خبر وائرس نکلی، کئی کمپيوٹر خراب

مسٹر بین انتقال کر گئے، خبر نے ہر طرف ہلچل مچادی تاہم یہ افواہ وائرس نکلی، جس نے بھی خبر کا لنک کھولا وائرس کا حملہ ہوگیا، کئی کمپیوٹر خراب ہوگئے۔مسٹر بین کے نام سے مشہور مزاحیہ اداکار روون ایٹکنسن کے انتقال سے متعلق افواہ نے کھلبلی مچادی، سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خبر گردش کرنے لگی تو مداحوں کے دلوں پر چُھریاں چلنے لگیں۔
خبر کا کھوج لگایا گیا تو وائرس نکلی، لنک کھولنے پر وائرس نے حملہ کرکے کمپیوٹرز کو نقصان پہنچایا، حقیقت سامنے آنے پر مداحوں کے دلوں کو قرار آگیا کہ مسٹر بین زندہ ہیں۔
گزشتہ سال بھی افواہ پھیلی تھی کہ کار حادثے میں مسٹر بین انتقال کرگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ملائیشیا میں ’جھوٹی خبروں‘ سے متعلق قانون ختم کر دیا گیا

ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے سابق دور حکومت میں بنایا گیا جھوٹی خبروں سے متعلق قانون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *