Monday , January 21 2019
ہوم > کاروبار > پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےچئیرمین تعینات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےچئیرمین تعینات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےبورڈآف ڈائریکٹرنےنیاچیئرمین منتخب کرلیا۔سلیمان ایس مہدی کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج کاچیئرمین تعینات کردیاگیاہے۔ان کو حسین لوائی کی جگہ چئیرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج تعینات کیاگیاہے۔ حسین لوائی کا نام منی لانڈرنگ اسیکنڈل میں آنےاوران کی گرفتاری کےبعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےبورڈ آف ڈائریکٹرزنےیہ فیصلہ کیا۔حسین لوائی کوایف آئی اےنے6 جولائی کوگرفتارکیاتھا۔ان پر الزام ہےکہ جب وہ سمٹ بینک کے سی سی او تھے،اس وقت سمٹ بینک میں جعلی اکاؤنٹس کھولےگئے جوغیرقانونی مقاصد کےلیے استعمال ہوئے۔
سلیمان ایس مہدی سیان لمیٹیڈ کے سی سی او ہیں۔اس سے قبل وہ الائیڈ بینک اور پکک بینک میں بھی خدمات انجام دےچکےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں ؟فیصلہ کن خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت ،آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر تیار ہو چکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *