Tuesday , November 13 2018
ہوم > اسپشیل اسٹوریز > یوسی پی:انٹرنیشنل میڈیاکانفرنس کے رضاکاروں کیلئے تقریب

یوسی پی:انٹرنیشنل میڈیاکانفرنس کے رضاکاروں کیلئے تقریب

لاہور(فاطمہ فیاض)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے میڈیا سکول کے زیراہتمام انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے رضاکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیا سکول کے فلم اینڈ تھیٹر سنٹر میں ہونے والی تقریب میں ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ، پروفیسر شفیق جالندھری، فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے انٹرنیشنل میڈیاکانفرنس کے کامیاب انعقاد میں طلباوطالبات کی کاوشوں کو سراہا۔
انکا کہنا تھا طلباوطالبات ، رضاکاروں،سٹاف اور مینجمنٹ ٹیم نے بھرپور محنت اور لگن کے ذریعے عالمی کانفرنس کوممکن بنایا۔اس موقع پرتین روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کی وڈیو جھلکیاں بھی پیش کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر شفیق جالندھری، ڈاکٹر نور حیات اور ڈاکٹر فراست نے کانفرنس کے رضاکارطلباوطالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

یہ بھی دیکھیں

حوض کوثر سے جام پینے کی طلب لیکن یہ دراصل کیسی ہے؟ دین کی روشنی میں آپ بھی جانئے

لاہور(ویب ڈیسک)ہر مسلمان مردوعورت محشر کے روزآقائے دوجہاں کے دست مبارک سے جام کوثر پینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *