Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > اڈیالہ جیل جانےکے بعد مریم نواز کا پہلا پیغام سامنے آگیا

اڈیالہ جیل جانےکے بعد مریم نواز کا پہلا پیغام سامنے آگیا

اڈیالہ جیل جانےکے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آگیا۔یہ پیغام سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے۔مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان میں فیض احمد فیض کا قطع لکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس اکاؤنٹ سے مریم نواز کی جانب سے آخری ٹوئٹ 13 جولائی کو کیا گیا تھا اور اسی روز مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو لندن سے لاہور واپس آنے پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔واضح رہےکہ احتساب عدالت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے اور تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سٹاک مار کیٹ بند ہو گئی

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث کاروبار اچانک رک گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *