Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ نوٹس کی منظوری

اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ نوٹس کی منظوری

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انٹرپول ونگ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب نے وزارت داخلہ کے ذریعے ایف آئی اے کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا جس میں انہیں مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔چند روز قبل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے اور انہیں انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کی درخواست دے دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *