Monday , December 17 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > فلم ’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز کے روز سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز کے روز سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی

پاکستان کی سب سے بڑی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈز بنانا شروع کردیئے۔فلم ’طیفاان ٹربل‘ کے ٹیزر، ٹریلر اور گیت نمائش سے پہلے ہی یوٹیوب پر ریکارڈ بناچکے ہیں اور سب سے زیادہ دیکھے گئے ہیں لیکن فلم نے ریلیز ہونے کے بعد بھی ریکارڈز بنانے شروع کردیئے ہیں۔فلم نے پہلے ہی دن سب سے بڑی اوپننگ والی پاکستانی فلم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
علی ظفر کی فلم نے پہلے ہی دن 2 کروڑ 31 لاکھ روپے کا بزنس کرکے پاکستان کی سب سے بڑی اور کامیاب اوپننگ کا اعزاز ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ سے چھین لیا۔فلم کو نہ تو عید کے تہوار کا سہارا تھا نہ کسی اور چھُٹی کی مدد کا لیکن پھر بھی طیفا کے شوز ہاؤس فل جاری ہیں جب کہ فلم میں ایکشن، لوکیشن، گانے اور رومانس سب بہت اعلی ہیں جس نے فلم بینوں کو سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ جیو فلمز، لائٹ اینگل پروڈکشنز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز نے طیفا کے دیوانوں کا ریکارڈ بنانے پر شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ طیفا اور طیفا کے دیوانے اس فلم کو پاکستان کی سب سے کامیاب فلم کا اعزاز بھی دلوائیں گے۔ طیفا ریلیز سے پہلے بھی کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے اور طیفا پاکستان کی پہلی فلم بن سکتی ہے جس کا صرف پاکستان سے بزنس 50 کروڑ یا اس سے زیادہ ہوگا۔فلم میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ اور فیصل قریشی سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بالی وڈ سے گرما گرم خبر : انڈسٹری کی دو سب سے بڑی مخالف خواتین کی دشمنی دوستی میں بدل گئی

ممبئی( ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے درمیان جنگ نے سب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *