Thursday , June 20 2019
ہوم > کاروبار > نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگران حکومت نے اگست کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈیزل کی موجودہ قیمت 112.94 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 83.96، لائٹ ڈیزل کی قمیت75.37 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی موجود قیمت 95.24روپے فی لیٹر برقرار رہےگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانےکی سفارش کی تھی تاہم قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا۔خیال رہے کہ اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں۔گزشتہ ماہ نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی تھی۔تاہم بعدازاں حکومت نے ٹیکس میں کمی کردی جس کے بعد سے پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری ۔۔۔ پاکستان میں اچانک ڈالر کی قیمت 140 روپے تک آنے کی خبر سنا دی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ڈالر 140 روپے کی سطح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *