Thursday , June 20 2019
ہوم > کاروبار > نگران وزیرخزانہ نے سابق حکومت کو کیاکہہ دیاکہ سب حیران رہ گئے؟؟

نگران وزیرخزانہ نے سابق حکومت کو کیاکہہ دیاکہ سب حیران رہ گئے؟؟

اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر (ن) لیگ کی حکومت کے آخری بجٹ کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نےکہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے کام جاری ہے، آنے والی حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
جب کہ سی پیک کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو بیل آؤٹ کہنا مناسب نہیں، فوری طور پر ادائیگیوں کیلئے کوئی دباؤ نہیں تاہم اگلی سہہ ماہی کیلئے ادائیگیاں کرنا ہوں گے۔شمشاد اختر نے (ن) لیگی حکومت کے پیش کردہ آخری بجٹ کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں پیش کردہ اعدادوشمار تشویشناک ہیں، مالیاتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اہداف سے آگے نکل گئے، ملک میں میکرو اکنامک استحکام لانے کی ضرورت ہے، ایس ڈی جیز اہداف حاصل کرنے کیلئے غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔نگران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

یہ بھی دیکھیں

ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری ۔۔۔ پاکستان میں اچانک ڈالر کی قیمت 140 روپے تک آنے کی خبر سنا دی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ڈالر 140 روپے کی سطح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *