Monday , August 20 2018
ہوم > پاکستان > پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت میں بڑی دراڑ۔۔۔ کپتان کے لیے پریشان کن خبر آ گئی

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت میں بڑی دراڑ۔۔۔ کپتان کے لیے پریشان کن خبر آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک ) متحدہ پی آئی بی اور متحدہ بہادرآباد میں ایک بار پھر شدید اختلاف شروع ہو گئے ہیں،اختلافات فاروق ستار کے عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سے ہوئے ہیں۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق اختلافات کی بڑی وجہ عمران خان سے ملاقات کے وفد میں فاروق ستار کا شامل نہ ہونا تھا ،
فاروق ستار کے ساتھ عامر خان اور خالد مقبول صدیقی کا راویہ اچھا نہیں تھا ، فاروق ستار پریس کانفرنس کرکے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہتے ہیں ،آئندہ چند روز میں دوبارہ متحدہ پی آئی بی شہر بھر میں تنظیمی ڈھانچہ تیار کرے گی ۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک سے ایسے غائب ہوئے ہیں کہ عدالتیں بھی ان کی راہ تکتی ہیں مگر لندن سے ان کی کوئی خیر خبر آنے میں نہیں آ رہی تھی لیکن اب ان کی ایک تازہ ترین ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔یہ ویڈیو معروف سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جو لندن میں مقیم ایک پاکستانی نے بنائی اور اس دوران دونوں کے درمیان جو مکالمہ ہوا وہ اتنا دلچسپ بلکہ مزاح سے بھرپور ہے کہ دیکھ کر کسی فلم کا ’منظر‘ معلوم ہوتا ہے اور ہنسی تو رکنے میں نہیں آتی۔پاکستانی لڑکا ہاتھ میں موبائل پکڑے ویڈیو بناتا اسحاق ڈار کے پیچھے چل پڑتا ہے جو کچھ دیر چلنے کے بعد مڑتے ہیں اور مسکراتے ہوئے سوال پوچھتے ہیں ” کیا میں آپ کی کوئی مدد کر سکتا ہوں؟“ لڑکا انتہائی مزاحیہ انداز میں جواب دیتا ہے ”بالکل۔۔۔ کیوں نہیں“لڑکا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسحاق ڈار کا نام پوچھتا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا رخ موڑ کر منزل کی جانب گامزن ہو جاتے ہیں جس پر مذکورہ لڑکا گویا ہوتا ہے کہ ”ایسے کام ہی مت کیا کریں کہ آپ کو نام بتاتے ہوئے بھی شرم آئے

یہ بھی دیکھیں

نون نے پھربڑا اعلان کردیا

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ایک بار پھر 25 جولائی کو ہونے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *