Monday , August 20 2018
ہوم > پاکستان > چوہدری سرور گورنر پنجاب جبکہ خیبرپختونخوا میں یہ عہدہ کسے دیا جائے گا؟ کپتان نے دبنگ شخصیت کے نام کا اعلان کر دیا

چوہدری سرور گورنر پنجاب جبکہ خیبرپختونخوا میں یہ عہدہ کسے دیا جائے گا؟ کپتان نے دبنگ شخصیت کے نام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں محمود خان، پرویز خٹک، عاطف خان،

شہرام ترکئی اور شاہ فرمان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہرام خان ترکئی کو سینیر وزیر صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدادن دیا جائے گا جبکہ عاطف خان صوبائی وزیر تعلیم و توانائی تعینات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان وزارت اعلیٰ کے معاملے پر صلح بھی کرا دی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی اس حوالے سے فیصلہ آیندہ اجلاس میں متوقع ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق چائے بناکر روزی روٹی کمانے والا محنت کش گل ظفر خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا۔این اے 41باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر خان کا کہنا ہے حلقے میں تعلیم کا فروغ اور عوامی خدمت اس کی اولین ترجیح ہو گی۔گل ظفرخان اندرون راولپنڈی میں ایک ہوٹل پر چائے بناتے تھے، اب قومی اسمبلی میں قانون سازی کریں گے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤں۔گل ظفر نے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی موقع ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

نون نے پھربڑا اعلان کردیا

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ایک بار پھر 25 جولائی کو ہونے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *