Wednesday , October 24 2018
ہوم > پاکستان > ’’جیل میں مسلسل تین روز تک بیمار رہنے سے کیپٹن صفدر کے الیکٹرولائیٹس میں خرابی پیدا ہوگئی اور اب وہ ۔ ۔ ۔‘‘ ڈاکٹروں نے انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

’’جیل میں مسلسل تین روز تک بیمار رہنے سے کیپٹن صفدر کے الیکٹرولائیٹس میں خرابی پیدا ہوگئی اور اب وہ ۔ ۔ ۔‘‘ ڈاکٹروں نے انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جیل میں مسلسل تین روز تک بیمار رہنے سے کیپٹن صفدر کے الیکٹرولائیٹس میں خرابی پیدا ہوگئی ہے،

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کارڈیک سنٹر کے وی آئی پی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی جانب انہیں پرہیزی کھانا کھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا طبی معائنہ کیا اور گزشتہ روز کیے گئے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے مزید ٹیسٹ لیبارٹریز کو بھجوا دیئے گئے ہیں، ان کے اسٹنٹ کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے دل کی ایکو اور ای سی جی بھی کی ہے جب کہ ان کے معدے کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے، کیپٹن (ر) صفدر کو شوگر اور معدے کا مرض بھی لاحق ہے اس لئے انہوں نے گھر سے آیا ہوا کھانا بھی نہیں کھایا بلکہ حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی، جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا تھا اور وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں، جس کے باعث انہیں پمزہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورت کو طلاق کا حق دینے سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *