Sunday , October 21 2018
ہوم > پاکستان > بڑی خبر :خیبر پختونخوا میں نئی حکومت کیلئے عمران خان نے کھلاڑیوں کے نام پیش کر دیئے

بڑی خبر :خیبر پختونخوا میں نئی حکومت کیلئے عمران خان نے کھلاڑیوں کے نام پیش کر دیئے

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے مشاورت مکمل، عاطف خان، شہرام ترکئی سینئر وزیر ہوں گے، ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خاتون ایم پی اے کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی محمود خان نے نئی کابینہ کے لیے متوقع کھلاڑی چن لیے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں حکومت

حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور خیبرپختونخوا کے سینئر رہنماؤں کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سازی میں وزیراعلی سمیت 10 وزراء پہلے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے۔صوبائی کابینہ میں عاطف خان اور شہرام ترکئی سینئر وزیر ہوں گے۔ کابینہ میں دیگر وزراء کے لیے مشتاق غنی، تیمور سلیم جھگڑا، سلطان محمد، اشتیاق ارمڑ، ضیاء اللہ بنگش، امجد علی، ملک قاسم اور ہمایوں خان کے نام شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے خاتون ایم پی اے کو لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات میں ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو اضافی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 223(3) کے تحت قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلیوں میں ایک سے زائد نشستیں رکھنے والے امیدواروں کو حلف اٹھانے سے قبل اضافی نشستوں کو چھوڑنا ہوگا اور وہ اپنی پسند کی کوئی بھی ایک کامیاب نشست رکھ سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار دیگر نشستوں سے اپنا استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر کو خود یا کسی تصدیق شدہ ایجنٹ کے ذریعے ای سی پی سیکریٹریٹ
اسلام آباد یا صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں جمع کرائیں۔خیال رہے کہ انتخابات میں مختلف امیدواروں نے ایک سے زائد نشستوں سے حصہ لیا تھا، جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، بنوں اور میانوالی سے قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے حصہ لیا تھا اور وہ تمام نشستوں پر کامیاب ہوگئے تھے، تاہم بعد میں انہوں نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی اسی روز بلایا گیا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس 15 اگست کو منعقد ہوگا جبکہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ کے بارے میں ابھی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

کرپشن کیخلاف مہم جاری لیکن بیرون ملک زیرسماعت ایک ایسے مقدمے میں کرپشن کا انکشاف ہرپاکستانی خون کے آنسو روئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *