Wednesday , October 24 2018
ہوم > پاکستان > بریکنگ نیوز : کروڑوں مداحوں کے دل ٹوٹ گئے، سہیل وڑائچ کے ایک فیصلے نے پاکستانی صحافت میں تہلکہ برپا کر دیا

بریکنگ نیوز : کروڑوں مداحوں کے دل ٹوٹ گئے، سہیل وڑائچ کے ایک فیصلے نے پاکستانی صحافت میں تہلکہ برپا کر دیا

بریکنگ نیوز : کروڑوں مداحوں کے دل ٹوٹ گئے، سہیل وڑائچ کے ایک فیصلے نے پاکستانی صحافت میں تہلکہ برپا کر دیا ۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے بعد سہیل واڑئچ کے جیو نیوز چھوڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بھی حامد میر
کیساتھ ’جی این این‘ کیساتھ منسلک ہونے جا رہے ہیں۔سہیل وڑائچ کو جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کیساتھ‘ سے شہرت ملی اور گزشتہ سال اگست میں وہ دنیا نیوز چھوڑ کر دوبارہ جیو کیساتھ منسلک ہو گئے تھے۔ اب سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک مرتبہ پھر جیو نیوز کو خیرآباد کہہ دیا ہے اور گورمے بیکرز کی جانب سے شروع ہونے والے چینل ’جی این این‘ کیساتھ منسلک ہونے جا رہے ہیں۔سہیل وڑائچ کی جانب سے جیو نیوز سے استعفے اور نئے چینل کیساتھ منسلک ہونے کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اعلان کر دیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حامد میر اور منیب فاروق بھی جیو نیوز کو چھوڑ کر جی این این کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں جبکہ سماءنیوز کے اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے اور ان کے بارے میں بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ جی این این جوائن کریں گے یا پھر جیو میں جائیں گے۔اسی طرح دنیا نیوز کی خوبرو اینکرپرسن عظمیٰ نعمان نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کر دیا ہے کہ دنیا نیوز ہی کے اجمل جامی نے انہیں ’جی این این‘
کیساتھ اپنے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ عروف سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کے بارے میں، جنہوں نے جیو نیوز کو خیرآباد کہہ کر نئے ٹی وی چینل ’جی این این‘ کو جوائن کیا اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظرعام پر آ گئیں جن میں انکشاف ہوا کہ ان کیساتھ منیب فاروق بھی ”جی این این“ میں آ گئے ہیں۔حامد میر کے استعفے کے بعد سماءنیوز کے معروف صحافی و اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی استعفے کا اعلان کر دیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ادارے میں جا رہے ہیں اور اب دنیا نیوز کی خوبرو اینکرپرسن عظمیٰ نعمان نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ عظمیٰ نعمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ”آج میں دنیا نیوز پر اپنا آخری پروگرام کرنے جا رہی ہوں۔“ان کے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث میں تیزی آ گئی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید صحافیوں کے استعفے بھی متوقع ہیں۔ عظمیٰ نعمان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اب کس ادارے میں جائیں گی لیکن معروف صحافی اور اینکرپرسن اجمل جامی، جو دنیا نیوز کیساتھ ہی منسلک ہیں، نے عظمیٰ نعمان کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ”جی این این میں نئی اسائنمنٹ پر آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔“

یہ بھی دیکھیں

” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورت کو طلاق کا حق دینے سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *