Saturday , December 15 2018
ہوم > پاکستان > عمران خان تو موجودہ دور کے۔۔۔۔آصف کرمانی نے کپتان پرتنقید کرتے ہوئے ایسی بات کہ جان کر آپ آگ بگولہ ہو جائیں گے

عمران خان تو موجودہ دور کے۔۔۔۔آصف کرمانی نے کپتان پرتنقید کرتے ہوئے ایسی بات کہ جان کر آپ آگ بگولہ ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان موجودہ دور کے شیخ چلی ہیں جو خوابوں کی دنیا میں بستے ہیں- تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے جھوٹے دعوؤں کی ہنڈیا بہت جلد بیچ چوراہے ٹوٹ جائے گی ـ
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرناتحریک انصاف کے بس کی بات نہیں ہے ـانہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں پر تنقید کرنے والوں کے پاس کوئی متبادل پروگرام نہیں ہے ـ یہ لوگ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک لیجانے کی اہلیت نہیں رکھتےـ انہوں نے کہا کہ عمران خان موجودہ دور کے شیخ چلی ہیں جو خوابوں کی دنیا میں بستے ہیں ـ انہوں نے کہا کہ دعوے کرنا آسان اور ان پر عمل کرنا بہت مشکل ہے ـانہوں نے کہا کہ انتخابی جلسوں اور دیگر انٹرویوز میں عمران خان نے بلند و بانگ دعوے کئے اور کہا کہ وہ پاکستان کو جلد قرضوں سے چھٹکارا دلا دیں گے اور آئی ایم ایف سے مزید قرض نہیں لیا جائے گاـانہوں نے کہا کہ ابھی حکومت بنی نہیں اور قرضوں کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا پہلے ہی شروع کر دیئے گئے ہیں ـ عوام نواز شریف حکومت کے ترقیاتی دور کو یاد کر رہے ہیں-دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹے الزامات اور تضادات کا مجموعہ ہے، میٹرو بس پر تنقید کرنیوالے کے پی کے میں شہباز شریف کی
تقلید پر مجبور ہو گئے ہیں2017 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے کئی گنا زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے،تیز رفتار معیشت، لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی میں کمی ،سی پیک کا منصوبہ وزیر اعظم کی کامیاب پالیسیوں اور وژن کا نتیجہ ہے۔ایک بیان میں معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ 2017 کا پاکستان 2013 کے پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار معیشت، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی میں نمایاں کمی اور سی پیک کا منصوبہ وزیر اعظم نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں اور وژن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام باشعورہیں اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کرتا روشن اور خوشحال پاکستان لیکر 2018 میں عوام کے پاس جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹے الزامات اور تضادات کا مجموعہ ہے۔ میٹرو بس پر تنقید کرنیوالے کے پی کے میں شہباز شریف کی تقلید کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو میٹرو بس کی افادیت بڑی دیر سے سمجھ آئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شاباش عمران خان : اقتدار میں آنے کے بعد کپتان کے چند شاندار چھکوں کا ری پلے ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اسوقت اپنی تاریخ کے بہت ہی دلچسپ دور سے گزررہا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *