Wednesday , October 24 2018
ہوم > پاکستان > پاکستان سے تعلق رکھنے والا یہودی کس جگہ جانے کا خواہشمند نکلا؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

پاکستان سے تعلق رکھنے والا یہودی کس جگہ جانے کا خواہشمند نکلا؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک یہودی شخص نے پاکستان کی اہم سیاسی اور مقتدر شخصیات سے اپیل کی ہے کہ انھیں پاکستان پاسپورٹ پر مقبوضہ بیت المقدس جانے کی اجازت دی جائے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ درخواست کراچی سے تعلق رکھنے والے فشل خالد

نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ سے ملک کی اہم شخصیات کے نام ٹویٹ میں کی ہے، خالد نے ٹویٹ پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل،تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری،تحریک انصاف کے سربراہ اور ممکنہ وزیراعظم عمران خان،ن لیگ کے رہنما مریم نواز ،پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ، پاکستان فوج کی شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور اورمتعدد دیگرافراد کے نام بھیجا ہے خالد نے اپنے پاسپورٹ کی کاپی بھی ٹویٹرپرجاری کی ہے جس میں ان کا یہودی مذہب سے تعلق بھی ظاہر ہوتا ہے۔خالد کی اسرائیل جانے کی خواہش کی درخواست کے بارے میں وائس آف امریکا کی طرف سے پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل سے ان کا ردعمل جاننے کے لیے رابطے پر انھوں کہا کہ ایک پاکستانی شہری ہونے کے ناطے وہ اس بارے میں متعلقہ وزارت کو باضابطہ درخواست دے سکتے ہیں اور اس کے بعد ان کی درخواست پرقانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا تاہم انھوں نے کہا “پاکستان کے پاسپورٹ پراسرائیل کا سفر نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کے باوجود وہ پاکستان کی وزارت داخلہ کو درخواست دے سکتے ہیں وہ کیا چاہتے ہیں اور اس کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا”۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل
کو تسلیم نہ کیے جانے کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ پرشہری اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ملکوں کا سفر کر سکتے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک یہودی شخص نے پاکستان کے اہم سیاسی اور مقتدر شخصیات سے اپیل کی ہے کہ انہیں پاکستان پاسپورٹ پر یروشلم جانے کی اجازت دی جائے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے فشل خالد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ ملک کے اہم شخصیات کے نام لکھے گئے ایک پیغام میں ان سے درخواست کی ہے کہ انہیں پاکستان پاسپورٹ پر یرشلیم جانے کی اجازت دی جائے۔خالد نے ٹوئیر پر یہ پیغام پاکستان کے دفتر خارجہ، اس کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصلہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کی آئندہ ممکنہ وزیر اعظم عمران خان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما مریم نواز، پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری ، پاکستان فوج کی شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور اور متعدد دیگر افراد کے نام لکھا ہے۔خالد نے اپنے پاسپورٹ کی کاپی بھی ٹوئٹر پر جاری کی ہے جس میں ان کا یہودی مذہب سے تعلق بھی ظاہر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور اسرائلا کے درما ن سفارتی تعلقات نا ہونے کی وجہ سے پاکستان شہریوں کو جاری ہونے والے پاکستانی پاسپورٹ پر پاکستان شہری اسرائلک کے علاوہ دنال کے تمام ملکوں کا سفر کر سکتے ہںی۔

یہ بھی دیکھیں

” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورت کو طلاق کا حق دینے سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *