Thursday , October 18 2018
ہوم > پاکستان > میں نے نہیں پڑھنا ، اب مزدوری کرونگا ۔۔۔خوشاب میں ایک ظالم باپ نہ پڑھنے سے انکار پر 13 سالہ بیٹے کو ایسی سزا دے دی کہ پورا علاقہ اشکبار ہو گیا

میں نے نہیں پڑھنا ، اب مزدوری کرونگا ۔۔۔خوشاب میں ایک ظالم باپ نہ پڑھنے سے انکار پر 13 سالہ بیٹے کو ایسی سزا دے دی کہ پورا علاقہ اشکبار ہو گیا

سرگودھا(ویب ڈیسک) خوشاب کے علاقہ قائد آباد میں محنت مزدوری نہ کرنے پر باپ نے13 سالہ بیٹے کو گلے میں بھندا ڈال کر ڈنڈوں سے تشدد کر بعد قتل کر دیا۔ مقتول لڑ کا مزدوری کی بجائے پڑھنے لکھنے کے لئے سکول جانے کا خواہش مند تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق

محنت کش سلطان خان کی خواہش تھی کہ اس کا 13 سالہ بیٹا سردار محمد پڑھنے لکھنے کی بجائے اس کے ساتھ ملکر کام کرے۔ سردار محمد اپنے پاب کے ریے کے باعث گھر چھوڑ کر بھی چلا گیا تھا۔ گزشتہ شام ملزم سلطان خان نے محنت مزدوری کیلئے آمادہ نہ ہونے پر اپنے بیٹے کو گلے میں رسی ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے ڈنڈوں مارے جس سے سردار محمد کی موت واقعہ ہو گئی۔ ملزم کے سالے گلاب خان کی مدعیت میں قتل کی مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ سردار محمد کو آہوں سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے تین سالہ بچی کو قتل کردیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردی گئی ۔ مردان میں پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ کے ایک گھر سے تین سالہ بچی کی لاش ملی ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچی کا نام مریم ہے اور اس کے والد عرفان نے تین شادیاں کی تھیں، مریم دوسری بیوی سے تھی،
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عرفان کی تیسری شادی فائقہ نامی خاتون سے ہوئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کی موت کی ذمہ دار سوتیلی ماں ہے، لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، پوسٹ مارٹم کے بعد ساری صورتحال واضح ہوگی تاہم گھرمیں موجود دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔دوسری جانب مردان میں مردہ حالت میں ملنے والی پانچ سال کی بچی حسینہ گُل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گلہ دبانے کی وجہ سے ہوئی اور بچی سےزیادتی بھی کی گئی، اس حوالے سے ڈی پی او مردان واحد محمود کا کہنا ہے کہ20مشتبہ افراد سے تحقیقات کی جاری رہی ہیں، جلد ملزم قانون کے شکنجے میں ہوگا۔ جبکہ مومن پورہ میں بھینسوں کو چارہ نہ ڈالنے پر زمیندارنے 12 سالہ بچے پر ظلم کی انتہا کردی۔ ذرائع کے مطابق شخوکپورہ کے مومن پورہ مںن بھنسوکں کوچارہ نہ ڈالنے پر با اثر زمند ارنے تزہ دھار کلہاڑے سے 12 سالہ بچے نادرکے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں۔ متاثرہ بچہ نے اپنے با ن مںن بتایا کہ جب زمندپار نے اسے بھنسودں کو چارہ ڈالنے کا کہا تو اس نے کہا کہ وہ کھانا کھانے کے بعد چارہ ڈال دے گا جس کے بعد زمندرار نے کچھ نہ دیکھا اورتشدد کرنا شروع کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میں یہ عہدہ نہیں لینا چاہتا کیونکہ۔۔۔‘‘ عمران خان کے اپنے ہی قریبی دوست نے بڑا جھٹکا دیدیا ، ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر کپتان کو بھی یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ امیر جہانگیر نے خصوصی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *