Wednesday , October 24 2018
ہوم > پاکستان > تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے: مساجد کو مفت بجلی کی فراہمی ۔۔۔۔۔۔۔ شاندار خبر آگئی

تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے: مساجد کو مفت بجلی کی فراہمی ۔۔۔۔۔۔۔ شاندار خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی ذیلی کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری روکنے کیلئے انوکھی تجویز پیش کردی۔ذیلی کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ سفارشات کے مطابق جو مساجد بجلی چوری کرنے کے خلاف فتویٰ جاری کریں گی انہیں ماہانہ 400 یونٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔
سفارشات کی دستاویز کہا گیا کہ فتویٰ میں شریعت کی رو سے بجلی چوری کے روزمرہ زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا جائیگا۔ذیلی کمیٹی نے کہا کہ وزارت توانائی کی ہدایت کے مطابق 80 فیصد سے زائد نقصانات والے فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ کے باعث پیپکو کو گزشتہ چھ ماہ میں 40 ارب روپے کا نقصان ہوا، جو کہ قابل قبول نہیں ہے۔کمیٹی نے نقصانات والے فیڈرز پر بجلی کی فراہمی کی صورت میں زکوٰة یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے مالی معاونت فراہم کیے جانے کی سفارش کی ہے۔دستاویز میں کہا گیا کہ لوڈ شیڈنگ چیف جسٹس آف پاکستان کے ازخود نوٹس کیس میں دی جانے والی ہدایت کے مطابق برابر دورانیے کی ہونی چاہیے۔اس لیے یہ تجویز دی گئی ہے کہ پیپکو 80 فیصد سے زائد نقصانات والے فیڈرز پر 22 گھنٹے بجلی فراہم نہ کرے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گردشی قرضے اور لائن لاسز کو محدود کرنے کے لیے ہائی لاسز فیڈرز کی میٹر ریڈنگ، بلنگ اور بل کی وصولی کا عمل نجی کمپنی کو برابری مگر سالانہ بنیاد پر دیا جائے گا۔سینیٹ کی تکنیکی کمیٹی کی سربراہی سینیٹر نعمان وزیر نے کی اور مذکورہ فیصلہ پاور ڈویژن سے مشاورت کے بعد سامنے آیا۔بجلی کی چوری اور لائن لاسز کو محدود کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز
کو مراعات دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہر ڈسٹری بیوشن کمپنی (ڈسکو) میں 200 پولیس اہلکار اور 2 مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں گے اور تمام افراد کی تنخواہیں ڈسکو ادا کرنے کی پابند ہوگی۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ چینی کمپنی کی جانب سے پیش کش کردی گئی ہے تاہم کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور اشتہارات دے کر دیگر کپمنیوں کو بھی مدعو کیا جائےگا۔کمیٹی کے مطابق نجی کمپنی کے پاس ڈسکو کے ملازمین کو برطرف کرنے کا اختیار نہیں ہوگا بلکہ ملازمین اضافی مراعات کے مستحق ہوں گے۔آزمائشی مرحلے میں پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو نجی کمپنی کے حوالے کیا جائے گا جہاں سب سے زیادہ لائن لاسز ریکارڈ کیے گئے۔چوری کی نشاندہی پر صارف سے وصول کیے جانے والے جرمانے میں سے 40 فیصد کمپنی کے ملازمین ، 20 فیصد چوری سے متعلق آگاہی دینے والے ، 10 فیصد وکیل اور 10 فیصد پولیس اسٹیشن کو فراہم کیے جائیں گے۔کمیٹی میں تجویز پیش کی گئی کہ لو ٹینشن (ایل ٹی) سرکٹ سے نیو کنکشن کی فراہم کا عمل ختم کرکے اسے 5 کے وی یا اس سے زائد ٹرانسفارمر سے جوڑا جائے گا جبکہ ٹرانسفارمر کے اخراجات صارف، ایم پی اے یا ایم این اے کے فنڈ یا پھر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ادا ہوں گے۔اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ پاور ڈویژن بجلی کی چوری اور شریعت کی رو سے روزمرہ زندگی میں اس پر اثرات سے متعلق فتویٰ بھی حاصل کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورت کو طلاق کا حق دینے سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *