Saturday , December 15 2018
ہوم > انٹرنیشنل > ٹرمپ ہار گیا ، میلانیا جیت گئی ۔۔۔۔امریکہ سے ناقابل یقین خبر آ گئی

ٹرمپ ہار گیا ، میلانیا جیت گئی ۔۔۔۔امریکہ سے ناقابل یقین خبر آ گئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) تارکین وطن کے مخالف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے والدین کو ’’چین مائیگریشن‘‘کے تحت امریکی شہریت مل گئی۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے والدین وکٹر اور امالیجہ نے نیویارک میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امریکی شہریت کاحلف اٹھایا۔سلوینیا سے تعلق

رکھنے والے وکٹر اور امالیجہ مستقل ریزیڈنٹ کے طور پر امریکا میں مقیم تھے اور رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنے والدین کیلئے گرین کارڈ اسپانسر کیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تارکین وطن کے مخالف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے والدین کو ‘چین مائیگریشن’ کے تحت امریکی شہریت مل گئی۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے والدین وکٹر اور امالیجہ نے نیویارک میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امریکی شہریت کاحلف اٹھایا۔سلوینیا سے تعلق رکھنے والے وکٹر اور امالیجہ مستقل ریزیڈنٹ کے طور پر امریکا میں مقیم تھے اور رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنے والدین کے لیے گرین کارڈ اسپانسر کیا۔تقریب حلف برداری کے موقع پر ایک صحافی نے میلانیا ٹرمپ کے والد سے پوچھا کہ امریکی بن جانے کے بعد آپ کو کیسا لگا رہا ہے؟ تو ان کے وکیل مائیکل ولڈیز نے جواب دیا کہ ‘ان کا سفر بہت شاندار رہا ہے’۔وکیل نے بتایا کہ وکٹر اور امالیجہ نے امریکی شہریت کے لیے اپنے طور پر اپلائی کیا اور انہیں کوئی خاص قسم کی چھوٹ یا رعایت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ میلانیا ٹرمپ کے شوہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاندانوں کی امیگریشن کی مخالفت کرتے آئے ہیں، جسے وہ ‘چین مائیگریشن’ کا نام دیتے ہیں۔دوسری جانب میلانیا ٹرمپ اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ بیڈمنسٹر، نیو جرسی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے والدین کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔ میلانیا کی ترجمان اسٹیفنی گرشم نے بھی اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ خاتون اول کے والدین انتظامیہ کا حصہ نہیں ہیں، لہذا پرائیویسی ان کا حق ہے۔ میلانیا ٹرمپ کے والد وکٹر کی عمر 74 برس ہے اور وہ اپنے داماد ڈونلڈ ٹرمپ سے صرف 2 سال بڑے ہیں، جبکہ ان کی والدہ امالیجہ کی عمر 73 برس ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ساس، سسر کو امریکی شہریت ملنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی ٹوئیٹ نہیں کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یہ ہوتی ہے چاہت ، ایسے ہوتے ہیں مداح : نوجوت سنگھ سدھو کے ایک مداح نے انکی محبت میں ایسا کام کر ڈالا کہ پوری دنیا عش عش کر اٹھی

ممبئی( ویب ڈیسک)آپ یہ جان کر یقین نہیں کریں گے سوچیں کہ کیا ایک سات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *