Wednesday , October 24 2018
ہوم > پاکستان > نیسلے کا دودھ نومولود بچوں میں کس طرح موت تقسیم کر رہا ہے؟ عمران خان کے بھانجے نے تہلکہ خیز ثبوت پیش کر دیئے، ویڈیو دیکھ کر آئندہ آپ بھی اسے اپنے بچوں کو دینے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے

نیسلے کا دودھ نومولود بچوں میں کس طرح موت تقسیم کر رہا ہے؟ عمران خان کے بھانجے نے تہلکہ خیز ثبوت پیش کر دیئے، ویڈیو دیکھ کر آئندہ آپ بھی اسے اپنے بچوں کو دینے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیسلے کا دودھ ایک بچی کی موت کی وجہ بن گیا، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص نے بتایا کے نیسلے کی پروڈکٹ استعمال کرنے کی وجہ سے بچی کی موت واقع ہوئی اور اس شخص نے تمام والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نیسلے اور دیگر ملٹی نیشنل پراڈکٹ

استعمال کرنے سے پہلے یہ حقیقت بھی جان لیں، جس پر بچی کی والدہ نے اپنی بچی کا فوٹو دیکھتے ہوئے بتایا کہ یہ میری ایک ماہ کی بچی ہے اس کی موت کی وجہ نیسلے کا لیکٹوجن دودھ بنا ہے، ڈاکٹرکےکہنے پر اسے میں نے یہ دودھ پلایا لیکن پلانے کے فوراً بعد اس کی طبیعت خراب ہو گئی، بچی کی والدہ نے بتایا کہ ہسپتال والوں نے بھی یہی بتایا ہے کہ اس کی وجہ یہ Lactogen دودھ ہی ہے جو آپ نے اس کو پلایا ہے، ویڈیو میں اس دودھ کے ڈبے پر لکھا ہوا بتایا کہ اس میں 325 گرام کیلشیم کی مقدار لکھی ہوئی ہے لیکن فرانزک رپورٹ میں 3 ہزار 209 پوائنٹ آ رہی ہے، ویڈیو میں اس شخص نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر صحت اور عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نیسلے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مگدی بٹا ٹو نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ترکی کے حالیہ دورے میں پاکستانی ڈیری کی صنعت میں نیسلے کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔استنبول میں پاک ترکی بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے خاص طور پر دودھ کی صنعت میں پاکستان کی اعلیٰ درجہ بندی
کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور اس سلسلے میں نیسلے کی ترقی اور سرمایہ کاری کی مثال دی۔ نیسلے نے ملک میں دودھ کی وصولی کی سب سے بڑی سہولیات اور پیداواری پلانٹس کےساتھ ساتھ حال ہی میں شیخو پورہ میں 140 ملین ڈالر کی تازہ ترین سرمایہ کاری سے خشک دودھ کا پلانٹ قائم کیا جس کا افتتاح سال 2013ءمیں کیا گیا ۔ نیسلے پر اعتماد ظاہر کرنے اور ایک سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کےلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، پاکستان اور اپنے صارفین سے متعلق اپنے ادارے کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم پاکستان میں طویل المدتی بنیاد پر موجود ہیں ۔ہمیں یقین ہے کہ ہم غذائیت، پانی اور دیہی ترقی جیسے شعبوں کے مقامی اور عالمی مسائل میں مدد کرنے کے انداز میں کاروبار کرکے اپنے حصص یافتگان کےلئے ایسی اقدار کی تخلیق کرسکتے ہیں۔ترکی میں پیدا ہونے والے دودھ کا تقریباً 70 فیصد پراسیس اور محفوظ کیا جاتا ہے جب کہ پاکستان کی دودھ کی مارکیٹ میں اس کا تناسب صرف 4 فیصد ہے۔پاکستان کی ڈیری صنعت میں برآمدات کو فروغ دینے کی ممکنہ وسیع استعداد موجود ہے، لیکن اس ضمن میں فارم کی سطح پر غیر تسلی بخش کارکردگی ایک رکاوٹ ہے جس کے نتیجے میں پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کے قابل نہیں ہے اگر ان مسائل سے نمٹ لیا جائے تویہ صنعت نہ صرف مقامی مارکیٹ بلکہ پورے خطے میں ڈیری کی مصنوعات کا ایک بڑی برآمد کنندہ بن سکتی ہے۔ خشک دودھ کے جدید ترین پلانٹ کی تنصیب سے نیسلے آئندہ مذکورہ برآمدات میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہے ۔مگدی بٹاٹو نے اس بات پر زور دیا کہ ” پاکستان کو غذا اور غذائیت کے بزنس میں اپنا قائدانہ کردار مسلسل جاری رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورت کو طلاق کا حق دینے سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *