Monday , August 20 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > کنگنا رناوت نے بھی عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر بڑی اپیل کر ڈالی ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

کنگنا رناوت نے بھی عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر بڑی اپیل کر ڈالی ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑکے التجا کی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر بنائیں۔بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے
امید ظاہرکی کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتربنانے کے لیے اقدامات کریں کیونکہ دونوں ممالک میں درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث ہمارے جوان شہید ہوجاتے ہیں۔انتخابات 2018 میں کامیابی کے بعد عمران خان کے قوم سے خطاب کے بارے میں کنگنا نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی تقریرکی تھی۔ کنگنارناوت نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہاتھ جوڑ کرعمران خان سے التجا کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار اور بہتر بنائیں۔واضح رہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو سمیت متعدد بھارتی شخصیات کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دی گئی تھی۔ عمران خان 18 اگست کو وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے اپنی ٹیم کو دیئے گئے استقبالیے کے بعد گروپ فوٹو میں انوشکا شرما کی موجودگی شائقین کو ایک آنکھ نہیں بھائی ہے اور انہوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روز میچز کی سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہے۔لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کرکٹ ٹیم کے لیے استقبالیہ
رکھا گیا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ نے شرکت کی۔بھارتی ٹیم کے استقبالیے کے بعد کی گروپ فوٹو گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جس میں پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما بھی موجود تھیں تھیں۔ٹوئٹر صارفین کو بھارتی ٹیم کے ساتھ انوشکا شرما کی تصویر ایک آنکھ نہیں بھائی ہے اور انہوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔علی نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ نائب کپتان آخری لائن میں کھڑے ہیں لیکن بھارتی کپتان کی اہلیہ بالکل فرنٹ پر ہیں۔ایک دل جلے نشانت نامی صارف نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کیوں کسی کھلاڑی کی بیوی کو آفیشل ٹور کی اجازت دیتا ہے؟ ہمارے کھلاڑی کام پر ہیں یا ہنی مون پر اس کی تصدیق کی جائے۔مایانک شرما نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما اسکواڈ میں موجود ہیں تو اگلے میچ میں پلیئنگ الیون میں ہوں گی۔کوہ نور داس نامی صارف نے کہا کہ انوشکا کو ان کے شوہر ویرات کوہلی کی جگہ اگلے میچ میں کھلایا جائے گا اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار انوشکا شرما کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ویرات کیساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انوشکانے کیاکہہ دیا؟؟

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ کام کی مصروفیات کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *