Monday , August 20 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > وہ وقت جب انیل کپور نے اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیاتھا؟ بالی وڈ کی تاریخ کا حیران کن واقعہ

وہ وقت جب انیل کپور نے اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیاتھا؟ بالی وڈ کی تاریخ کا حیران کن واقعہ

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ’’چاندنی‘‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔بالی ووڈ کے معروف اداکار و پروڈیو سر انیل کپور اور آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی

جن میں ’جانباز‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’لاڈلا‘ اور ’جدائی‘ شامل ہیں لیکن بہت کم مداحوں کو یہ بات معلوم ہے کہ انیل کپور نے سری دیوی کے ساتھ فلم ’’چاندنی‘‘ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا تھا اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے فلم ’’چاندنی‘‘میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے اس لئے انکار کیا تھا کیوں کہ وہ اس کردار میں وہیل چیئر پر نہیں بیٹھنا چاہتے تھے جو بعد میں رشی کپور نے نبھایا تاچ۔ادکار نے بتا یا کہ فلم سین کے مطابق ایک حادثے میں اداکار کی ٹانگیں ناکارہ ہوجاتی ہیں اور انہیں متعدد سین میں وہیل چیئر پر ہی دکھایا جاتا ہے جب کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں فلم کے زیادہ تر سین ایک وہیل چیئر پر بیٹھ کر کروں۔دوسری جانب بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ’بھارت‘ میں کردار ادا کرنے سے انکار پر پریانکا چوپڑا پر پھٹ پڑے۔پریانکا چوپڑا اور سلمان خان طویل عرصے بعد ایک ساتھ فلم ’بھارت‘ میں نظر آنے والے تھے لیکن پریانکا نے شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی فلم کو خیرباد کہہ دیا۔پریانکا کی جانب سے فلم چھوڑنے کے بعد
سلمان خان کی ناراضی کی خبریں سامنے آئی تھیں اور مختلف تقریبات میں بھی سلومیاں نے پریانکا کے فلم چھوڑنے سے متعلق سوالات پر خاموشی اختیار کیے رکھی تھی لیکن اب انہوں نے اپنے بہنوئی کی فلم ٹریلر لانچ کی تقریب میں سارا غصہ اتار دیا ہے۔سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینرتلے بننے والی فلم ’لو راتری‘ کی ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے صحافیوں کے کئی سوالوں کے جواب دیئے ۔صحافی کی جانب سے پریانکا کے فلم چھوڑنے سے متعلق سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ پریانکا میرے گھر آئیں اور انہوں نے فلم چھوڑنے کا بتایا جس پر میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں اگر آپ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریانکا نے اس وقت ہمیں فلم چھوڑنے کی کوئی اور وجہ بتائی تھی لیکن بعد میں وجہ کچھ اور ہی نکلی ہے حالاں کہ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پریانکا کے لیے بے حد خوش ہوں ، اگر ہمیں پہلے پتا ہوتا کہ انہوں نے ہالی وڈ کی کوئی بڑی فلم سائن کی ہوئی ہے تو ہم انہیں کبھی نہ روکتے لیکن ہمیں ان کے فلم چھوڑنے سے متعلق اس وقت پتا چلا جب ان کی شوٹنگ شروع ہونے میں 10 دن رہ گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ویرات کیساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انوشکانے کیاکہہ دیا؟؟

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ کام کی مصروفیات کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *